این آر آئی

سعودی عرب عرب میں کورونا کے مزید 165 کیسز ، 3 اموات۔ عوام سے احتیاط کی خواہش

File photo

ریاض ۔ کے این واصف

کورونا کے اعداد و شمار سے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ وبا سعودی عرب میں آہستہ آہستہ پھر سے اپنے پر پھیلانے لگی ہے۔ سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے مزید 165 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ نئے متاثرین کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس وائرس میں مبتلا ہونے والے مجموعی افراد کی تعداد 8 لاکھ 18 ہزار 592 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ ایک روز میں کورونا سے تین افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے ساتھ اب تک اس وائرس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 379 تک پہنچ گئی ۔کورونا سے ایک ہی روز میں 149 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ یہ تعداد 8 لاکھ 5 ہزار 244 ہو گئی۔وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ اب تک مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا سے بچاو کےلیے 6 کروڑ 78 لاکھ 39 ہزار 508 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام از خود اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button