انٹرٹینمنٹ

ویلنٹائن ڈے پر فلموں کی دوبارہ ریلیز کا رجحان

حیدرآباد (نیوز نیٹ ورک )

تلگو فلم انڈسٹری میں فلموں کی دوبارہ ریلیز کا رجحان چل رہا ہے۔ سدھارتھ اور تریشا کی فلم ”نووستاننٹے نین‌ ودنٹانا ”14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر دوبارہ ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق رومانٹک کامیڈی فلم کو صرف ایک دن کے لئے ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اصل میں 2005 میں ریلیز ہوئی تھی اور ایک زبردست بلاک بسٹر بن گئی۔ اس فلم کو نو ہندوستانی زبانوں میں ریکارڈ کیا گیا تھا اور اسے نو فلم فیر ساتھ اور پانچ نندی ایوارڈ حاصل ہوئے ہیں۔سدھارتھ اور ترشا کرشنن کے ساتھ فلم میں سری ہری’ پرکاش راج اور سنیل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ایم ایس راجو کے ذریعہ تیار کردہ فلم کی موسیقی باصلاحیت دیوی سری پرساد نے ترتیب دی تھی۔ دریں اثنا شاہ رخ خان کی ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے”اور ”ٹائٹینک”سمیت انتہائی مشہور رومانوی فلمیں بھی ویلنٹائن ڈے کے آس پاس ریلیز ہو رہی ہیں۔ جہاں ڈی ڈی ایل جے 10 سے 14 فروری تک سینما گھروں کی زینت بنے گی’ٹائٹینک10 سے 15 فروری تک بڑے پردے پر آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button