مبارکباد

جناب محمد اقبال محکمہ صحت کی دختر کی شادی خانہ آبادی

نظام آباد:4/مئی / جناب محمد اقبال موظف ملازم سرکاری دواخانہ جگتیال کی دختر نیک اختر کا عقد مسعود محمد اظہر (بی ٹیک میکانیل انجینئر) فرزند محمد صفدر ساکن نظام آبادکے ہمراہ بتاریخ 29/اپریل بروز پیر بعد نماز عصر مسجد ہاشمی قلعہ روڈ میں بحسن خوبی انجام پایا

 

۔خطیب و امام مسجد ہاشمی حافظ محمد ایوب نے خطبہ نکاح پڑھا اور عاقدین کے حق کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے دعا فرمائی۔ بعد ازاں مہمانوں کیلئے استقبالیہ طعام کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد پر ترتیب دیا گیا۔جس میں عزیز واقارب و دوست احباب کے علاوہ معززین نے شرکت کی

 

۔ جن میں قابل ذکر سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس/نمائندہ اردو لیکس نظام آباد، ڈاکٹر محمد عبد القوی اسٹنٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی، رفیق شاہی ایڈیٹر للکار، سید یاسین علی افسر ایڈیٹر انوار دکن، سمیر احمد زونل صدر نظام آباد قومی تنظیم ملحقہ کانگریس پارٹی، ایم اے حلیم سابق آرگنائزر سکریٹری اقلیتی سیل کانگریس پارٹی، سید اصغرعلی سینئر قائد کانگریس کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ محمد اقبال، محمد فیروز خان ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد ایکسپریس، محمد مرتضیٰ، محمد قدیر، محمد رحمن، محمد عمیر، محمد راحیل خان، محمد عدنان خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button