انٹر نیشنل

لیبیا میں طوفان اور بارش سے قیامت خیز تباہی _ 2 ہزار لوگوں کی موت ، ہزاروں لاپتہ

نئی دہلی _ افریقی ملک لیبیا میں بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچادی ہے  لیبیا جو پہلے سے مسلح افواج کی اندرونی بغاوت سے پریشان ہے ۔ قدرت کے قہر کی وجہ سے 2000 سے زیادہ لوگ لقمہ اجل بن گئے اور ہزاروں لوگ  لاپتہ ہو گئے۔ مشرقی لیبیا کے شہر ڈیرنا میں طوفان کے اثرات کے باعث موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ ملک کے وزیر اعظم اسامہ حماد نے کہا کہ سیلاب میں تقریباً 2000 افراد ہلاک اور 5000 سے 6000 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپ اسٹریم ڈیم بھر گئے اور ڈیرنا میں سیلاب آگیا جس کی وجہ سے شہر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اونچی عمارتیں بھی گرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

طوفان دانیال کے اثرات کے باعث ڈیرنا، جبل الاخدر اور المرج کے مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں سینکڑوں لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور فوج اور امدادی ٹیمیں انہیں نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

 

دریں اثنا، لیبیا کی نیشنل آرمی (ایل این اے) کے ترجمان احمد مسماری نے کہا کہ یہ تباہی اس وقت پیش آئی جب ڈیرنا شہر میں دریا پر ایک ڈیم سیلاب کی وجہ سے توٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں زرعی زمینیں سیلاب میں ڈوب گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button