انٹر نیشنل

مسجد الحرام میں بچوں کو گم ہونے سے بچانے کےلیے رسٹ بینڈ تقسیم

ریاض ۔ کے این واصف

پر ہجوم مقامات پر بچوں کا اپنے والدین سے علیحدہ ہوجانا یا گم ہونا ایک عام بات بے۔ حرمین شریفین میں بھی ایسے واقعات ہوتے ہیں۔ اس کے سدباب کے لئے سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کی جنرل پریذیڈنسی والدین سے علیحدہ ہونے والے بچوں کو گم ہونے سے بچانے کے لیے کلائی بینڈز تقسیم کر رہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق یہ کلائی بینڈ بچے کا نام اور ان کے والدین کے رابطہ نمبر دکھاتا ہے تاکہ حکام کو والدین سے علیحدہ ہونے والے بچوں تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔جنرل پریذیڈنسی میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کے انڈر سیکریٹری جنرل خالد بن فھد الشلوی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ یہ انیشیٹو والین اور ان کے بچوں کو اطمینان سے عبادت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’ اتھارٹی کے پاس گمشدہ زائرین کی رہنمائی کا وسیع تجربہ ہے۔ حکام ہر ایک کونے میں سکیورٹی افراد کی بڑی تعداد کی بدولت ریکارڈ اوقات میں گمشدہ بچوں کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button