تلنگانہ

میدک فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعہ پر مجلس رکن اسمبلی کوثر محی الدین کی پولیس کے اعلی عہدیداروں سے نمائندگی

میدک _15 جون ( اردولیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے تلنگانہ کے میدک ٹاون میں عیدالاضحٰی سے دو دن قبل بی جے پی اور زعفرانی تنظیموں کے کارکنوں کی غنڈہ گردی اور مسلمانوں پر کئے گئے حملے کی اطلاع پر مجلس کے رکن اسمبلی جناب کوثر محی الدین کو حالات سے واقفیت حاصل کرنے اور شرپسندوں کے خلاف پولیس سے نمائندگی کرنے کی ہدایت دی۔

 

صدر مجلس کی ہدایت پر رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے ضلع ایس پی اور اعلی عہدیداروں سے فون پر بات چیت کی اور شرپسندوں کو گرفتار کرنے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا

 

اور میدک کے مسلمانوں کا تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ عیدالاضحٰی کے موقع سخت ترین سیکورٹی انتظامات کرنٹ پر زور دیا۔

تلنگانہ کے میدک ٹاون میں بیلوں کو گاو شالہ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شر پسندوں کی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی _ پولیس لاٹھی چارج ؛ حالات کشیدہ

متعلقہ خبریں

Back to top button