تلنگانہ

ضلع رنگاریڈی میں مردہ تیندوا دستاب

حیدرآباد۔ضلع رنگاریڈی میں ایک تیندوا مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔ چودھر گوڑہ منڈل کے ایلکاچرلہ موضع کے جنگلاتی علاقہ میں گاؤں والوں نے تیندوے کی نعش دیکھ کر فوری محکمہ جنگلات کے حکام کو اطلاع دی۔

 

محکمہ جنگلات کے حکام نے اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ کر مردہ تیندوے کا پوسٹ مارٹم کیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ 4 تا 5 دن قبل اس کی موت ہوگئی۔ موت کی وجوہات کا علم پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہوگا۔

 

گزشتہ کچھ دنوں سے اس علاقہ میں تیندوے کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف کی لہر دیکھی جارہی تھی۔ مردہ تیندوے کے پائے جانے کے بعد اس علاقہ میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button