تلنگانہ

200 یونٹ مفت برقی اور 500 روپے میں گیس سلنڈر اسکیم کی عمل آوری کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد _ 22 فروری ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے 200 یونٹ مفت برقی اور 500 روپے میں گیاس سلنڈر کی اسکیم پر عمل آوری  27 یا 29 فروری سے   آغاز کا فیصلہ کیاہے۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو واضح ہدایت دی کہ وہ ایسے تمام افراد جنہوں نے پرجاپالانا پروگرام کے دوران درخواستیں داخل کی ہیں کو دونوں ضمانتوں کے فائدوں سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرے۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف مسٹر ملو بھٹی وکرامارکا نے سکریٹریٹ میں کابینی ذیلی کمیٹی کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیاجس میں وزراء اتم کمارریڈی، سریدھر بابو، سرینواس ریڈی اور چیف منسٹر کے مشیراعلی ویم نریندر ریڈی نے شرکت کی۔  گروہا جیوتی اور 500 روپے میں گیاس سلنڈر کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

چیف منسٹر نے عہدیدارو ں کو ہدایت دی کہ پرجا پالانا پروگرام میں تمام اہل درخواست گذاروں کو 500 روپے میں گیاس کی اسکیم کا فائدہ پہنچایا جائے۔ چیف منسٹر نے گیاس کی سبسیڈی کے فائدے راست طورپر استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں جمع کروانے یا گیس ایجنسی کو دینے کے سلسلہ میں امکانات اور درپیش چیلنجس و رکاوٹوں کے بارے میں فینانس اور سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایجنسیوں کو سبسیڈی کی رقم فوری طور پر ادا کی جانی چاہئے

 

۔چیف منسٹر نے محکمہ برقی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ شبہات یا غلط فہمیوں کی گنجائش کے بغیر شفاف انداز میں گروہا جیوتی اسکیم پر عمل آوری کرے۔ چیف منسٹر نے حکام کو واضح ہدایت دی کہ وہ سفید راشن کارڈ رکھنے والے تمام افراد اور گھریلو مقصد کے لئے ہر ماہ 200 یونٹ سے کم برقی کا استعمال کرنے والے افراد کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچایا جائے۔ محکمہ برقی سے خواہش کی گئی کہ وہ مارچ کے پہلے ہفتہ سے گروہا جیوتی اسکیم کے تمام اہل استفادہ کنندگان کے لئے زیرو الکٹریسٹی بلز جاری کرے۔ چیف منسٹر نے تجویز پیش کی کہ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ عوامی حکمرانی کے دوران داخل درخواستوں میں درج کردہ غلط کارڈ نمبر اور برقی کے کنکشن کے نمبرات کی غلطی کو درست کرنے کا موقع فراہم کرے۔۔ الکٹریسٹی بل کی وصولی کے مراکز اور سرویس سنٹرس درخواستوں میں غلط تفصیلات کی تصحیح کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button