انٹر نیشنل

سعودی عرب فلسطین کے ساتھ۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا فلسطینی صدر کو فون

نئی دہلی: سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے‌۔ سعودی میڈیا کےمطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہےکہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات چیت اور انہوں نے بتایا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازہ کی توسیع روکنے پر کام کررہے ہیں۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

 

محمد بن سلمان نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔سعودی خبرایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات کرکے اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button