تلنگانہ

شیرخوار بچہ کو کچرہ کنڈی میں پھینک دیا گیا۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں پولیس کو ایک شیر خوار بچہ کچرہ کنڈی سے دستیاب ہوا۔ یہ واقعہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع غازی ملت کالونی میں پیش آیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق مقامی افراد کی اطلاع پر انہوں نے شیر خوار بچے کو علاج کے لیے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کر دیا ہے اور جس مقام پر بچہ دستیاب ہوا وہاں قریب میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جا رہی ہے

 

تاکہ اس بچے کو کچرہ کنڈی میں پھینکنے والوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button