تلنگانہ

قومی سطح پر رائفل شوٹنگ چمپئن شپ مقابلوں میں نظام آباد کے عبدالخلیق مصطفی اور عدنان خسرو نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی

قومی سطح پر رائفل شوٹنگ چمپئن شپ مقابلوں میں عبدالخلیق مصطفی اور عدنان خسرو نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی

ایم اے خسرو کی جانب سے شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد۔ احمد عبدالحق خان، وکی سنگھ میجر، کارپوریٹر ایم اے قدوس کی شرکت

نظام آباد:19/ڈسمبر(اردو لیکس) عبدالخلیق مصطفی خان فرزنداحمد عبدالحق خان، اورعدنان خسرو فرزند ایم اے خسرو پروپرائیٹر نیو تاج جویلرس آعظم روڈ نظام آبادمیں تلنگانہ مردوں کی رائفل ٹیم نے گذشتہ دن نئی دہلی میں منعقدہ رائفل ایونٹس میں 66ویں نیشنل شوٹنگ چمپئن شپ مقابلوں میں جڑواں ٹائٹل اپنے نام پر کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

 

عبدالخلیق مصطفی خان(619.3) اور عدنان خسرو (612.2) نے مجموعی طور پر 1852.60 کے ساتھ 50 میٹر رائفل پروون جونیئر مین (ISSF) نیشنل چیمپئن شپ اور 50 میٹر رائفل پروون جونیئرمین سویلین میں ٹیم گولڈمیڈل جیتا۔چیمپئن شپ۔ٹیم نے 50 میٹر رائفل پروون مینس سویلین چیمپئن شپ کے زمرے میں سلور اور برونز میڈلس حاصل کرتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا۔عبدالخلیق مصطفی خان فرزند احمد عبدالحق خان اور عدنان خسرو فرزند ایم اے خسرو پرونے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ احمد عبدالحق خان حیدرآباد کی سرپرستی میں اور کوچ وکی سنگھ میجر کی راست نگرانی میں رائفل شوٹنگ میں تربیت حاصل کرتے ہوئے نئے ریکارڈ قائم کئے اور اپنا نام ملک بھر میں روشن کیا۔

 

جس کی مثال شائد ہی کہیں ملے گی۔عبدالخلیق مصطفی خان اور عدنان خسرو کی شاندار تاریخی کامیابی اور بے مثال صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سطح پر رائفل شوٹنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے اعزاز میں خسرو فارم ہاؤز ڈیری فارم نظام آباد میں شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

جس میں بحیثیت مہمان خصوصی احمد عبدالحق خان، وکی سنگھ میجر، کارپوریٹر ایم اے قدوس کے علاوہ صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس نوید اقبال، ایم اے قیوم این آر آئی، سابقہ کارپوریٹر ڈاکٹر ظہور الحق، سید معین صدر ضلع مجلس ناندیڑ، ابو بھائی، طاہر بھائی، ننھو بھائی حیدرآباد شریف ٹراویلس، ناصر حسن فوٹو گرافر، دیاکر گوڑ ایڈوکیٹ کے علاوہ سرکردہ شخصیتوں، معززین شہر، دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ عبدالخلیق مصطفی خان اور عدنان خسرو اور احمد عبدالحق خان، وکی سنگھ میجرکی زبردست شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

مہمانوں کا استقبال عبدالسمیع قیصر، کارپوریٹر ایم اے قدوس، ایم اے خسرو،عبدالقدیر تاج، عبدالمجاہد این آر آئی، محمد نعمان، عمان خسرونے کیا۔ یہاں یہ ذکر ضروری ہوگا کہ گولڈ میڈلسٹ عدنان خسرو جناب ایم اے قدوس سینئر کارپوریٹر کے نواسے ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button