تلنگانہ

چندرشیکھر راو 15 دنوں سے نظر نہیں آرہے ہیں کہیں… بنڈی سنجے کا چیف منسٹر تلنگانہ کے خلاف سنسنی خیز ریمارک۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ حلقہ پارلیمنٹ کریمنگر کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے آج چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کےخلاف سنسنی خیز بیان دیا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راد گذشتہ 15 دنوں سے نظر نہیں آرہے ہیں اور ہمیں ان کے فرزند تارک را مار او پر شک ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے یہاں تک کہا کہ شایدچندر شیکھر راو کو ان کے فرزند تارک را مار او نے کچھ کر دیا ہے؟

 

یا انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ ہمارے چیف منسٹر میں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم چیف مسٹر کو مکمل طور پر محفوظ رکھیں۔

 

بنڈی سنجے کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ، جس پر بی آر ایس کے کارکنوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button