تلنگانہ

نظام آباد میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ زبردست بارش _ برقی سربراہی مسدود ، شہر تاریکی میں ڈوب گیا نشیبی علاقوں میں پانی جمع

نظام آباد 28/نومبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے شہر نظام آباد میں شام کے وقت اچانک تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ زبردست بارش کے باعث تمام سرگرمیاں درہم برہم ہوکر رہ گئی بارش کے باعث تمام نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا کئ مقامات پر درخت گر گئے اور برقی کے تار ٹوٹ گئے شہر نظام آباد تاریکی میں ڈوب گیا

 

آج نظام آباد میں تمام پارٹیوں  بی آر ایس ، گانگریس ، بی جے پی امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم کے آخری دن بڑے پیمانے پر ریالیاں نکالی گئی تھی جن میں پارٹیوں کے  قائدین ، کارکنوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کے وجہ سے مکینوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے برقی پولس سے سروس ویئر ٹوٹ گئے عوام نے محکمہ برقی کے عہدیدار سے ربط پیدا کرتے ہوئے درستگی کی شکایت کی تاکہ کسی جانی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑیں بارش کی وجہ سے موسم کافی سرد ہوگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button