تلنگانہ

تلنگانہ کے علاوہ مزید تین ریاست کی حکومتوں کو گرانے کی سازش رچی گئی تھی: چیف منسٹر چندرشیکھرراو

حیدرآباد ۔ 3 نومبر (اردولیکس) چیف منسٹر وصدر ٹی آرایس کے چندر شیکھر راو نے ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے دوران معین آباد فارم ہاؤس میں پکڑے جانے والے تین رکنی ٹولی کی غیر قانونی سرگرمیوں کا سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں پرگتی بھون میں پارٹی کے سکریٹری جنرل ورکن راجیہ سمجھا ڈاکٹر کے کیشور او اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ چیف منسٹر نے کہا کہ رامچندر بھارتی اور دیگر دو افراد نے تلنگانہ میں ٹی آرایس حکومت کو گرانے کے لئے تانڈور کے رکن اسمیلی پائلٹ روہت ریڈی سے گذشتہ ماہ ہی رابطہ پیدا کرتے ہوۓ انہیں 100 کروڑ روپوں کا لالچ دیا تھا ۔

 

روہت ریڈی کے توسط سے پارٹی کے مزید ارکان اسمی کوخریدتے ہوے تلنگانہ میں حکومت کو گرانے کی سازش کو پولیس نے بے نقاب کیا اور اس سارے معاملہ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے چیف منسٹر نے کہا کہ ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کے لئے جو تین افراد کام کر ر ہے تھےانہوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ سابق میں انہوں نے ملک کی 8 ریاستوں میں ارکان اسمبلی کی خریداری کرتے ہوئے وہاں کی حکومتیں گرائی تھی اور اب تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش، راجستھان اور دہلی کی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button