تلنگانہ

حیدرآباد کنٹونمنٹ کے بی آر ایس رکن اسمبلی ساینا چل بسے

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کے رکن اسمبلی چل بسے۔سکندرآباد کنٹونمنٹ ایم ایل اے ساینا کا دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 72 برس تھی۔وہ کچھ عرصے سے دل اور گردے سے متعلق عارضہ میں مبتلا تھے اور انہیں جاریہ ماہ کی 16 تاریخ کو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ ڈاکٹرس نے انھیں آئی سی یو میں رکھا تھا اور ان کا علاج کیا جارہا تھا۔ انہوں نے خرابی صحت کی وجہ سے اتوار کی دوپہر 1.50 بجے آخری سانس لی۔ ساینا کی نعش کو ہاسپٹل سے گھر والوں نے اشوک نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر منتقل کیا۔

ساینا نے 1994، 1999، 2004 اور 2014 کے انتخابات میں ٹی ڈی پی کی جانب سے ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ 2009 میں انہیں کانگریس ایم ایل اے شنکر راؤ نے شکست دی تھی۔ 2014 کے بعد سیانا بی آر ایس  میں شمولیت اختیار کی۔

 

چیف منسٹر  کے سی آر نے ایم ایل اے ساینا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سیانا نے پانچ بار ایم ایل اے کے طور پر جیت کر ایک کارنامہ انجام دیا ہے۔ چیف منسٹر نے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button