انٹر نیشنل

شام کی دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے _ 15 ،شہری جاں بحق

حیدرآباد _ 19 فروری ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائل حملے کئے ۔ اتوار کی صبح دمشق کے رہائشی علاقوں پر میزائل حملے کئے گئے ۔ جس کی وجہ سے 15 عام شہری ہلاک ہو گئے اور  کئی زخمی ہوئے۔ شامی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی خبر رساں ایجنسیوں نے بتایا کہ 12.30 بجے کے قریب زوردار آوازیں سنی گئیں۔

 

واضح رہے کہ اس علاقے میں دو ہفتے قبل ایک زبردست زلزلہ آیا تھا۔ قدرت کے قہر کی وجہ سے بہت سے لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور  آج  اسرائیلی حملوں میں کچھ اور لوگ بھی مارے گئے ہیں۔

 

اسرائیل حالیہ دنوں میں شام پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ میزائل ایرانی اڈوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز پر گرے اور  رہائشی علاقوں پر بھی  گرے۔ جس کے نتیجے میں عام شہری لقمہ اجل بن گئے۔ گزشتہ سال اگست 2022 میں اسرائیلی فوج نے شامی فوجی ہتھیاروں کے ایک ڈپو پر حملہ کیا تھا۔ جس کی وجہ سے ایک فوجی کیپٹن جاں بحق ہو گیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button