تلنگانہ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی حیدرآباد آمد _ ہفتہ کو یوم آزادی حیدرآباد کی تقریب میں شرکت کریں گے

حیدرآباد _ 17 ستمبر ( اردولیکس) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا حیدرآباد کے شمش آباد ایرپورٹ پر بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔  تلنگانہ بی جے پی امور کے انچارج ترون چُگ، مرکزی وزیر کشن ریڈی، راجیہ سبھا کے رکن لکشمن، بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو ممبران وویک وینکٹاسوامی، سابق ایم ایل اے کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی، ڈی کے ارونا اور کئی سینئر لیڈروں نے امیت شاہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر مرکزی حکومت کی طرف سے منعقدہ تلنگانہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے  حیدرآباد پہنچے۔ امیت شاہ آج رات پولیس اکیڈمی میں قیام کریں گے۔ امیت شاہ سکندرآباد پریڈ گراؤنڈس میں ہفتہ کی صبح 8.30 سے ​​10.45 بجے تک منعقد ہونے والی تلنگانہ آزادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 11 بجے کے بعد بیگم پیٹ ٹورازم ہوٹل میں بی جے پی کے اہم لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔

 

امیت شاہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ دوپہر 2.30 بجے سکندرآباد کلاسک گارڈن میں معذوروں میں طبی آلات  تقسیم کریں گے۔ شام میں امیت شاہ پولیس اکیڈمی میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وہ شام 7.30 بجے شمش آباد ایرپورٹ سے دہلی واپس ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button