تلنگانہ

تلنگانہ کے کھمم میں زبردست بارش

File photo

کھمم:ریاست تلنگانہ کے کھمم میں آج صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کتہ گوڑم، سجاتا نگر، جولورو پاڑو، لکشمی دیوی پلی، چنچو پلی، ایلندو، بورگم پاڑو منڈلوں میں زبردست بارش ہو رہی ہے۔

 

 

صبح سے جاری شدید بارش کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ بارش کی وجہ سے نشیبی بھی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا اور سڑکوں پر بھی پانی جمع دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے گاڑی رانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ریاست میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے‌

 

 

ساتھ ہی تلنگانہ کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے خبردار کرنتکے بعد چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے اپنا ضلع میدک کا دورہ ملتوی کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button