تلنگانہ

کریم نگر کے مانیر ڈیم پر 224 کروڑ روپے سے تعمیر کردہ کیبل بریج کا افتتاح

کریم نگر _ 22 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر شہر  میں واقع مانیر  ندی پر 224 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ کیبل بریج کا افتتاح وزیر تارک راماراو نے افتتاح  کیا۔ اس کے علاوہ شہر میں کمانڈ کنٹرول سنٹر، انٹیگریٹڈ مارکیٹ، ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ لائبریری اور بہت سے ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں

 

وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو  نے چہارشنبہ کی شام کریم نگر کا دورہ کیا۔ وزیر گنگولا کملاکر ،  ریاستی منصوبہ بندی کمیشن کے وائس چیئرمین بوئن پلی ونود کمار کے ساتھ مل کر تقریباً 300 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ وزیر پہلے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس پہنچے اور پھر کشمیر گڈہ میں 10 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے انٹگریٹیڈ مارکیٹ کے کاموں کی بھومی پوجا کی۔ وہاں سے وہ ڈسٹرکٹ لائبریری پہنچے اور اسمارٹ سٹی کے تحت 7 کروڑ کی لاگت سے اسمارٹ ڈیجیٹل لائبریری کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔

 

اس کے بعد عثمان پورہ میں نئے قائم کردہ نیو جیمنی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کیا گیا۔ شہر میں ایک نئے قائم کردہ گولکنڈہ ہینڈ کرافٹ شو روم کا افتتاح کیا گیا۔ وہاں سے وہ کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے دفتر پہنچے اور 2 کروڑ کی لاگت سے نو تعمیر شدہ سول سروس سنٹر کی عمارت کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں اسمارٹ سٹی پراجیکٹ کے حصے کے طور پر قائم کمانڈ کنٹرول سنٹر اور تیسری منزل پر 2 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ نئے میونسپل کونسل ہال کا افتتاح کیا گیا۔

 

اور رات میں مانیر ڈیم پر ایک رنگا رنگ تقریب میں کیبل بریج کا افتتاح کیا۔اس موقع پر بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button