تلنگانہ

حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں نواب مکرم جاہ کی تدفین کی تیاریوں کا آغاز

حیدرآباد _ 15 جنوری ( اردولیکس) نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کی تدفین کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ان کی خواہش کے مطابق ان کی میت 17جنوری کو حیدرآباد لائی جائے گی اورآخری دیدار کیلئے چومحلہ پیالیس میں رکھی جائے گی۔ان کی تدفین مکہ مسجد میں عمل میں آئے گی جہاں آصف جاہی حکمران، ان کے ارکان خاندان مدفون ہیں۔مکرم جاہ کے والد پرنس آف برار نواب میرحمایت علی خان اعظم جاہ بہادر آصف جاہی خاندان کے مکہ مسجد میں مدفن آخری شخصیت تھی۔ان کے بعد ان کے فرزند مکرم جاہ کی اسی تاریخی مکہ مسجد میں تدفین عمل میں آئے گی۔بتایا جاتا ہے کہ نظام ٹرسٹ کے ذمہ داروں نے آج دوپہر مکہ مسجد پہنچ کر مکرم جاہ کی تدفین کے جگہ کی نشاندہی کی اور اس جگہ قبر کی کھدائی کے کاموں کا آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button