انٹر نیشنل

افغاستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر یونیورسٹی میں پابندی۔اقوام متحدہ سمیت سعودی عرب نے کیا افسوس کا اظہار

نئی دہلی: سعودی عرب اوردیگرممالک نے افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں خواتین کیلئے یونیورسٹی کی تعلیم پ رپابندی عائد کرنے کے فیصلہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین کی جامعہ کی سطح پرتعلیم پر پابندی افغان خواتین کو ان کے مکمل قانونی حقوق دینے کے منافی ہے اور طالبان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس پابندی کو واپس لیں۔اقوام متحدہ غیر ملکی حکومتوں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے اس اقدام پردرج ذیل رد عمل سامنے آیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا کہ انھیں طالبان کی جانب سے خواتین کو یونیورسٹی کی تعلیم کے حق سے محروم کرنے کے اعلان پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔ قطرنے افغان نگراں حکومت کی جانب سے جامعات میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش اور مایوسی کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button