تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش موسم اوربھی سرد ہوگیا

حیدرآباد: طوفان منڈوس کے زیر اثر حیدرآباد میں بارش ہورہی ہے۔ ہفتہ کی شام سے آسمان مکمل طور پر ابر آلود ہےجس کے باعث شہر کے کئی علاقے رات سے ہی دھند کی لپیٹ میں ہیں اوربارش ہورہی ہے۔ پہلے ہی سردی کی شدت اوردوسری جانب بارش کی وجہہ سے موسم بہت ہی زیادہ سرد ہوگیا ہے۔ دریں اثنا، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں طوفان منڈوس کی وجہ سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تمل ناڈو میں علاقائی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش مزید دو دن تک جاری رہےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button