تلنگانہ

حیدرآباد کے ساتھ تلنگانہ کے کئی مقامات پر شدید گرمی

حیدرآباد _ 11 اپریل ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقے ریاست تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے جس سے عوام کا شدید گرمی سے برا حال ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ اعظم ترین درجہ حرارت میں دو تا چارڈگری کے اضافہ کا امکان ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دس بجے دن تا چار بجے شام گھروں سے نہ نکلیں۔ گرمی سے سب سے زیادہ چھوٹے بچے اور ضعیف افراد متاثر ہورہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی وارننگ دی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران  گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ کھمم‘ نلگنڈہ‘ راما گنڈم ‘ بھدرا چلم‘ ہنمکنڈہ میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ شہر حیدرآباد میں صبح سے ہی شدید دھوپ جاری ہے دوپہر کے وقت شہر کی سڑکوں پر ٹریفک غائب دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button