تلنگانہ

ٹیچرس اہلیتی ٹیسٹ TET ٹیٹ کے نتائج کل چہارشنبہ کو جاری

حیدرآباد: تلنگانہ ٹیچرس اہلیتی امتحان (ٹی ای ٹی) کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ۔ ٹی ای ٹی کے کنوینر رادھاریڈی نے انکشاف کیا کہ نتائج چہارشنبہ (27 ستمبر) کو صبح 10 بجے جاری کیے جائیں گے۔

 

نتائج ان کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ ٹی ای ٹی کا امتحان اس مہینے کی 15 تاریخ کو منعقد ہوا تھا 2.26 لاکھ امیدواروں نےپیپر-1 اور 1.90 لاکھ امیدواروں نےپیپر-2 میں شرکت کی تھی۔

 

جن عہدیداروں نے حال ہی میں ٹیٹ کی ابتدائی کلید جاری کی ہے وہ نتائج کے اجراء کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button