تلنگانہ

جمعہ اور ہفتہ کو تلنگانہ کے ان اضلاع میں بھاری سے بھاری بارش

حیدرآباد _ 8 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے دو  دنوں تک بھاری سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، یادادری بھونگیر ، رنگاریڈی اور ناگر کرنول اضلاع میں جمعرات کو بھاری سے بھاری  بارش ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ  نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ ، بھدرادری کتہ گوڈیم، محبوب آباد، سدی پیٹ، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد، کاماریڈی، محبوب نگر، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولمبا گدوال  اضلاع میں موسلادھار بارش ہوگی۔اس سلسلے میں اورنج اور یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے

 

جمعہ کو عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی ، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، یادادری بھونگیر ، رنگاریڈی، وقارآباد، ملگ ، میدک ، محبوب آباد ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گدوال اضلاع میں شدید بارش ہوں گی۔  کئی مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کو جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اور کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button