انٹر نیشنل

سعودی کرکٹ فیڈریشن مملکت اور اس سے باہر کرکٹ کے امکانات پر پرجوش

ریاض ۔ کے این واصف

خلیجی ممالک میں اب تک صرف متحدہ عرب امارات میں کرکٹ مقبول تھا مگر سعودی عرب میں انڈین، پاکستانی، بنگالی اور سری لنکا کے نوجوان ایک عرصہ سے یہان کے میدانوں میں مسلسل کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اب یہ کھیل سعودی نوجوانوں میں بھی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔

درین اثناُ سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے مملکت اور دنیا بھر میں کرکٹ کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق اس کا مقصد کرکٹ کی ترقی کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع تلاش کرنا ہے۔

سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ اس کی توجہ نچلی سطح پر ایک مضبوط پروگرام بنانے پر مرکوز ہے تاکہ شراکت میں اضافہ ہو اور ایک عالمی معیار کا انفراسٹرکچر بنایا جا سکے جو ملک کو مستقبل میں بڑے ایونٹس کی میزبانی کرنے کے قابل بنائے‘۔سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود نے کہا کہ ’ ہم سعودی عرب اور اس سے باہر کرکٹ کی استعداد کے بارے میں پرجوش ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ کرکٹ کو بلند کرنے، کھلاڑیوں کی اگلی نسل کو متاثر کرنے اور اپنے ارد گرد کی دنیا میں ایک مثبت اثر پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button