تلنگانہ

چندرشیکھرراو حکومت کو دھکہ _ ارکان اسمبلی کی خریدی کا کیس سی بی آئی کے حوالے کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کا فیصلہ

حیدرآباد _ 26 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ارکان اسمبلی کی خریدی کے معاملے میں سنسنی خیز فیصلہ سنایا ہے۔اس سے چندرشیکھرراو حکومت کو دھکہ لگا ہے کیس سی بی آئی کو سونپنے کا حکم جاری کیا گیا۔ کیس کی تحقیقات کر رہی تلنگانہ پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم ( ایس شئی ٹی ) کو عدالت نے  منسوخ کر دیا اور اسے فوری طور پر سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایس آئی ٹی کے پاس دستیاب تفصیلات اور اب تک کی گئی تحقیقات سے متعلق تمام معلومات سی بی آئی کو دی جانی چاہئے۔

 

فارم ہاؤس میں ارکان اسمبلی کی خریدی کے معاملے میں ایس آئی ٹی کی جانچ پر بھروسہ نہ کرتے ہوئے ملزم نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے ۔ انھوں نے سی بی آئی یا کسی آزاد تفتیشی ایجنسی سے تحقیقات کی درخواست کی تھی درخواست گزار شروع سے ہی تحقیقاتی تفصیلات کے افشا ہونے پر اعتراض کر رہے تھے ۔

 

جج نے نوٹس میں لایا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے بھی ثبوت لیک کیے تھے۔ درخواست گزاروں کی طرف سے مہیش جٹھ ملانی اور ایس آئی ٹی کی طرف سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل دشینت دوے پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزاروں کے دلائل سے اتفاق کیا۔  فیصلہ ایس آئی ٹی کو منسوخ کرنے اور کیس کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button