تلنگانہ

حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل میں کورونا سے پہلی موت

حیدرآباد: حیدرآباد کے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں کرونا سے ایک مریض کے فوت ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک مریض کو جو سانس لینے کی تکلیف سے متاثر تھا

 

علاج کے لیے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ موت کے بعد پتہ چلا کہ یہ مریض کرونا سے متاثر تھا۔ عثمانیہ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ناگیندرا نے بتایا کہ سانس کے عارضہ میں مبتلا ہاسپٹل سے رجوع مریض کی موت ہو گئی۔

 

ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ اس کی کورونا کی رپورٹ پازیٹو ہے۔ہاسپٹل میں کورونا سے مریض کی موت کے ساتھ ہی وہاں زیر علاج مریضوں اور ان کے رشتہ داروں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button