ایجوکیشن

سعیدہ رخسانہ بیگم کو عثمانیہ یونیورسٹی سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

حیدر آباد(9 فبروری۔راست) کنٹرولر آف اگزامینیشن عثمانیہ یونیورسٹی سے جاری پریس نوٹ کے بموجب محترمہ سعیدہ رخسانہ بنت محمد ممتاز علی اردو پنڈت زیڈ پی جی ایچ ایس کلواکرتی کو شعبہ اورینٹل اردو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے زیر نگرانی”روزنامہ منصف کی ادبی خدمات“ موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ لکھا۔ شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی میں منعقدہ زبانی امتحان میں ڈاکٹر محمد ابرارالباقی اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو شاتاواہانا یونیورسٹی کریم نگر اور ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر و صدر شعبہ اردو گورنمنٹ سٹی کالج حیدرآباد نے ممتحن کے فرائض انجام دئیے۔ پروفیسر سی گنیش ڈین فیکلٹی آف آرٹس و انچارج شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی نے زبانی امتحان کی نگرانی کی۔ ڈاکٹر سعیدہ رخسانہ نے اپنے تحقیقی مقالے میں اردو صحافت کا ارتقاء‘حیدرآباد میں اردو صحافت‘ روزنامہ منصف قدیم و جدید کے ادبی سپلمنٹ کے ذریعے اردو زبان و ادب کا فروغ اور منصف کے لیے لکھنے والوں کی ادبی و صحافتی خدمات کا تحقیقی انداز میں جائزہ لیا۔ ڈاکٹر سعیدہ رخسانہ کو اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر شعبہ اردو عثمانیہ یونیوسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر مشتاق‘ڈاکٹر انجم النساء زیبا‘ ڈاکٹر تاج النساء بیگم‘ ڈاکٹر شیخ عبدالکریم صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما‘ ریسرچ اسکالرس محمد محبوب‘ محمد آصف‘محمد سراج‘محمد مجاہد اور جناب محمد اقبال صدیقی ڈی جی ایم حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر ورکس موظف‘ اساتذہ‘ صحافیوں‘محبان اردو‘ فرزندان محمد ابصار صدیقی‘ محمد اسرار صدیقی اور محمد اوصاف صدیقی نے مبارکباد پیش کی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button