تلنگانہ

رینوکا راٹھور کو مل گئی ضمانت _ رات دیر گئے چنچل گوڑہ جیل سے رہا

حیدرآباد _ 11 مئی  ( اردولیکس ) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پیپر لیک کیس میں رینوکا راٹھور کی ضمانت منظور ہوگئی۔ حیدرآباد کی نامپلی کورٹ نے جمعرات کو اس کی مشروط ضمانت منظور کی تھی اس کیس میں  ملزم  نمبر تین رینوکا ہے  ضمانت منظور ہونے کے بعد آج رات  دیر گئے حیدرآباد کے چنچل گوڑہ ویمن جیل سے رینوکا رہا ہوگئی ۔   اس نے عدالت سے کہا کہ وہ بیمار ہے اور دو چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ اس بنیاد پر ضمانت منظور کی گئی۔ اور اسے ہفتہ میں تین دن پولیس کے سامنے پیش ہونے پاسپورٹ حوالے کرنے کی ہدایت دی

 

پولیس نے پیپر لیک کیس میں رینوکا راٹھور کو ملزمہ نمبر 3 بنایا ہے اس کا تعلق ونپرتی ضلع سے ہے اور وہ گروکل اسکول میں ہندی کی ٹیچر تھی تاہم پیپر لیک کیس میں پکڑی جانے کے بعد اس کو معطل کردیا گیا۔ اسی طرح رینوکا کا شوہر بھی اس کیس میں چوتھا ملزم ہے وہ بھی سرکاری ادارے میں کام کرتا تھا اس کو بھی معطل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button