نیشنل

وزارت عظمیٰ کا امیدوار کون ہو گا؟ مسئلہ یہ نہیں بلکہ کس کو وزیر اعظم بننے سے روکا جائے یہ مسئلہ ہے: شترو گھن سینا

نئی دہلی:  اداکار سے سیاستداں بنے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر  مودی پر تنقید کی ہے۔آج پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے میرے دوست کے اچھے دن ختم ہو گئے ہیں۔

اس دوران انہوں نے کانگریس پارٹی کے بارے میں تبصرہ کیا ۔ انہوں نے راہل گاندھی کو ایک قابل لیڈر بتایا لیکن ان کی قیادت میں حکومت بنانے کے سوال پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے قابل اعتماد قائید صرف ٹی ایم سی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہیں اور دعویٰ کیا کہ وہ اگلے سال لوک سبھا انتخابات میں گیم چینجر ثابت ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ اس بات پر بحث ہونی چاہئے کہ کس کو وزیر اعظم کے طور پر واپس آنے سے روکا جائے۔

شترو گھن سینا نے کہا کہ آج مسئلہ یہ نہیں کہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا امیدوار کون ہو بلکہ مسئلہ یہ ہونا چاہیے کہ کس کو وزیر اعظم بننے سے روکا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button