تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کی گرفتاری کے مطالبہ میں جمعہ کو نکالی جانے والی ریالی منسوخ کردی گئی: جمیل احمد ایڈووکیٹ

کریم نگر کے سینئر ٹی آر ایس لیڈر و سابق ضلع پریشد کو اپشن ممبرایڈوکٹ جمیل احمد نے شہر کی مختلف شخصیات کے ساتھ مل کر ایک بیان میں کہا کہ ملعون راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسول ﷺ میں گستاخی کے خلاف اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کریم نگر شہر میں جمعہ کو ریالی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حیدرآباد پولیس نے ملعون راجہ سنگھ کو گرفتار کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ لگا کر جیل بھیج دیا گیا۔جس کے پیش نظر جمعہ کی ریالی کو منسوخ کردیا گیا ہے ریالی منسوخ کرنے کی کمشنر پولیس کریم نگر ستیہ نارائنا نے بھی مشورہ دیا تھا اس لئے کل کی ریالی منسوخ کردی گئی ہے نوجوان صبر و تحمل سے کام لیں

متعلقہ خبریں

Back to top button