تلنگانہ

حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں مزید 2 ہزار بستروں کی سہولت _ چیف منسٹر کے ہاتھوں نئے بلاک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد

حیدرآباد _ 14 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے شہرحیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)میں نئے بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس نئے بلاک کی عمارتوں کی تعمیرسے نمس میں مزید 2000 بستر دستیاب ہوں گے۔ اس کے ساتھ، نمس ملک میں سب سے زیادہ سپر اسپیشلٹی بستروں والا اسپتال بن جائے گا۔ اس پروگرام میں وزراء ہریش راؤ، سرینواس یادو، پرشانت ریڈی، ایم ایل اے ڈی ناگیندر اور چیف سکریٹری شانتی کماری نے شرکت کی۔

 

انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ نمس کی ترقی کیلئے سالانہ 100 کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔وزیراعلی نے سال 2014-15 میں 185 کروڑ روپے مختص کیے تھے 2022 میں، نمس کے لیے 242 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ اس سال، 290 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل سے پہلے 2014 تک، اس اسپتال میں صرف 900 بستر تھے تاہم چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر اس تعداد میں اضافہ کیاگیا اور بستروں کی تعداد 1489کردی گئی۔ صرف 9سالوں میں بستروں کی تعداد میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس اسپتال میں 2014 تک، 111 تدریسی عملہ تھا تاہم اس میں اضافہ کرتے ہوئے یہ تعداد 264 کردی گئی

 

۔ قبل ازیں اس اسپتال میں سالانہ 82 ریزیڈنٹ ڈاکٹرز مختص کیے جاتے تھے لیکن فی الحال یہ تعداد 169 ہوگئی ہے۔ نمس کی توسیع کا کام جملہ 33 ایکڑ میں شروع کیا جائے گا۔ اس کے جملہ تین بلاکس بنائے جائیں گے۔ او پی، آئی پی اور ایمرجنسی سروسس کے لیے علیحدہ بلاکس قائم کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button