تلنگانہ

سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے بطور رکن اسمبلی لیا حلف

حیدرآباد _ سابق چیف منسٹر و بی آر ایس پارٹی کے صدر چندرشیکھرراو نے آج رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ چندرشیکھرراو جو گزشتہ سال 30 نومبر کو منعقدہ اسمبلی انتخابات میں میدک ضلع کے گجویل اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے اب تک بحیثیت رکن اسمبلی حلف نہیں لیا۔ کیونکہ انتخابی نتائج کی اجرائی کے بعد چندرشیکھرراو پرگتی بھون چھوڑ کر میدک کے ایراولی میں واقع اپنے فارم ھاوز منتقل ہوگئے تھے اس دوران دسمبر میں چندرشیکھرراو باتھ روم میں پھسل کر گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی بعد ازاں انہیں یشودھا ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا تھا جہاں ان کے کولہے کی ہڈی کو تبدیل کردیا گیا اس کے بعد سے وہ گھر پر ہی آرام کررہے ہیں آج چندرشیکھرراو نے اسمبلی پہنچ کر حلف لیا۔جہاں اسپیکر گڈم پرساد کمار نے انہیں حلف دلایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button