تلنگانہ

تلنگانہ میں 1827 نرسیس کی جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد: ریاستی حکومت کی جانب سے روزگاروں کے لیے ایک اور خوشخبری۔ تلنگانہ حکومت نے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے تحت ٹیچنگ ہاسپٹلس میں اسٹاف نرسوں کی 1827 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دے دی ہے۔ محکمہ فینانس نے اس سلسلے میں آج احکامات جاری کیے ہیں۔ تلنگانہ میڈیکل ہیلتھ اینڈ ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے ڈائرکٹ رکروٹمنٹ کے طریقہ کار کے تحت بھارتی کا عمل کرے گا۔ اس موقع پر وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راو کا ضلع میں  ایک میڈیکل کالج کے قیام کا ہدف تیزی سے پورا ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button