تلنگانہ

پیپر لیک معاملہ۔بنڈی سنجے کی ضمانت منظور

ورنگل: بی جے پی کے تلنگانہ کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کو 10ویں کلاس کے ہندی سوالیہ پرچہ لیک معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ سنجے کے وکیل ودیا ساگر ریڈی نے ہنمکنڈہ پرنسپل جوڈیشیل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اجلاس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر پبلک پراسیکیوٹر نے جوابی پٹیشن دائر کی۔

ضمانت کی درخواست پر تقریباً 8 گھنٹے تک طویل بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے بنڈی سنجے کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں تحقیقات میں پولیس سے تعاون کی ہدایت دی۔ امکان ہے کہ کل وہ ورنگل جیل سے رہا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button