تلنگانہ

محمد اظہر الدین کے خلاف حیدرآباد کے اپل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

حیدرآباد _ 19 اکتوبر ( اردولیکس) سابق کرکٹر اظہرالدین کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حیدرآباد کی اپل پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او سنیل کی شکایت پر مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اپل اسٹیڈیم میں مختلف اشیاء کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے مقامی میڈیا نے اس بات کی اطلاع دی

سی ای او کی شکایت کے مطابق آگ بجھانے کے آلات، کرکٹ بالز، بالٹی کرسیاں اور جم کے آلات سمیت مختلف آلات کی خریداری میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔ اظہر الدین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 406، 409، 420، 465، 467، 471، 120 (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک خصوصی انکوائری کمیٹی نے 2019-2022 کے درمیان ایچ سی اے کے صدر کے طور پر اظہر کے دور میں بے ضابطگیاں ہونے کی نشاندہی کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button