تلنگانہ

نلگنڈہ ضلع کے کھیت میں مگرمچھ ۔ کسان خوفزدہ: ویڈیو وائرل

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع نلگنڈہ کے ایک کھیت میں مگرمچھ کو دیکھ کر کسان خوفزدہ ہوگئے، تریپورارم میں ناگیا نامی کسان جب اپنے کھیت پہچنا تو اس کو یہ

 

دیکھ کر حیرت ہوئی کہ اس کے کھیت میں مگرمچھ موجود تھی۔یہ مگرمچھ کہاں سے آئی، اس کا پتہ نہیں چل سکا۔۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی گئی۔مگرمچھ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف

 

پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا اورلوگ مگر مچھ کو دیکھنے کیلئے جمع ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button