انٹر نیشنل

سعودی عرب میں مکانات کے کرایے 19.8 فیصد بڑھ گئے

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں غیر ملکی باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے حکومت کی جانب سے فیملی فیس عائد کئے جانے کے بعد اپنی فیملیز کو وطن بھیج دیا تھا۔ لیکن اب غیر ملکی اپنی فیملیز کو مختصر عرصہ کے لئے یہاں وزٹ پر لا رہے ہیں۔ فیملی کے قیام کے لئے وہ مکان کرایہ پر حاصل کر رہے ہین۔ نتیجتاُ مکانوں کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 

اس سلسلہ میں سعودی محکمہ شماریات ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مکانات کے کرایے 19.8 فیصد بڑھ گئے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا’ سال رواں ستمبر کے دوران 2022 کے ستمبر کے مقابلے میں افراط زر 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔

 

محکمہ شماریات نے افراط زر میں اضافے کا سبب مکانات کے کرایوں، پانی، بجلی، گیس اور دیگر فیول مہنگے ہونے کو قرار دیا۔محکمہ شماریات نے رپورٹ میں کہا’ ریستورانوں اور ہوٹلوں کے نرخ 2.5 فیصد بڑھ گئے‘۔’ہوٹلوں، ریستورانوں کے نرخوں میں 2.5 فیصد اضافہ فوڈ سروس میں2.1 فیصد اضافے سے ہوا ہے‘’۔علاوہ ازیں تعلیمی اخراجات 1.8 فیصد بڑھ گئے۔ اس کی وجہ ہائیر ایجوکیشن فیس میں 5.5 فیصد اضافہ ہے۔

 

محکمہ شماریات کا کہنا ہے’ ثقافتی اور تفریحاتی اخراجات 1.2 فیصد بڑھے ہیں اس کی وجہ سیاحت اور تعطیلات کی پیشکشوں کے نرخوں میں 6.7 فیصد اضافہ ہے‘۔محکمہ شماریات نے بتایا ’سبزیوں کے نرخوں میں 6.3 فیصد کمی کے باعث کھانے پینے کی اشیا 0.2 فیصد سستی ہوئی ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button