تلنگانہ

کاماریڈی بلدیہ کے ماسٹر پلان پر روک لگانے سے تلنگانہ ہائی کورٹ کا انکار

حیدرآباد _ 11 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے کاماریڈی ٹاؤن کے  ماسٹر پلان پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو جوابی حلفنامہ کرنے کی ہدایت کی۔ آئندہ سماعت رواں ماہ کی 25 تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔ 40 کسانوں نے ہائی کورٹ میں ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ تلنگانہ حکومت، ٹاؤن پلاننگ ڈائرکٹر، میونسپل کمشنر، میونسپل چیرمین اور ضلع کلکٹر کو فریقین کے طور پر شامل کیا گیا ہے

 

ہائی کورٹ نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کاماریڈی ٹاؤن پلاننگ کے معاملے میں ابھی تک کچھ نہیں ہوا ہے۔  حیدرآباد اور ورنگل کا ماسٹر پلان برسوں سے چل رہا ہے اگر وقت پر ماسٹر پلان مکمل ہوتا تو ایسی صورت میں ملک کافی ترقی کرتا تھا ۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ  کسانوں سے اعتراضات لے رہے ہیں۔ اس کے بعد ہی قطعی فیصلہ لیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button