تلنگانہ

عادل آباد ضلع میں پین گنگا ندی کے پانی کا بہاؤ 50 فٹ بریج سے ٹکرا گیا _ تلنگانہ، مہاراشٹرا کا رابطہ منقطع

عادل آباد _ 22 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے عادل آباد ضلع کے ندی نالے  اور تالاب بہہ رہے ہیں۔ جینتھ منڈل میں ڈولارا کے مقام پر پین گنگا ندی بہہ رہی ہے۔ پین گنگا کا بہاؤ 50 فٹ کی بلندی پر واقع برج سے ٹکرا رہا ہے جس کی وجہ سے تلنگانہ مہاراشٹر سرحد پر قومی شاہراہ نمبر 44 پر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کم ہونے کے بعد ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔ ضلع ایس پی ادے کمار ریڈی نے ڈولارا بریج پر پین گنگا کے بہاو  کا معائنہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو کئی ہدایات دیں۔ عادل آباد سے مہاراشٹر جانے والی گاڑیوں کو جیننتھ منڈل کے پیپرواڈا ٹول پلازہ پر روکنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button