تلنگانہ

چیف منسٹر تلنگانہ کو انفیکشن ہوگیا

حیدرآباد:تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کو انفیکشن ہو گیا۔وہ گزشتہ کچھ دنوں سے وائرل فیور سے متاثر ہیں اسی دوران ان کے سینے میں بیکٹیریا انفیکشن سے متاثر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

 

چیف منسٹر کے فرزند اور تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے یہ بات بتائی،ریاست تلنگانہ کے بچوں کے لیے ناشتے کی اسکیم کے اغاز کے موقع پر کے ٹی آر نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

 

چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کو وائرل انفیکشن کے بعد سینے میں بیکٹیریا انفیکشن ہوا ہے لیکن وہ صحت مند ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وہ بہت جلد عوام کے درمیان آئیں گے۔

 

چیف منسٹر کچھ دن پہلے وائرل فیور سے متاثر ہوگئے تھے۔گھر پر ہی ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کی قیامگاہ پر ہی علاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button