تلنگانہ

بی آر ایس کو ضلع نرمل میں لگا زبردست دھکہ۔ سابق وزیر اندرا کرن ریڈی کانگریس میں شامل

حیدرآباد۔ بی آر ایس پارٹی کو انتخابات سے عین قبل ایک اور زبردست دھکہ لگا۔ سابق ریاستی وزیر و نرمل ضلع کے سرکردہ قائد اندرا کرن ریڈی دوبارہ کانگریس میں شامل ہو گئے۔

 

کانگرس پارٹی انچارج امور تلنگانہ دیپا داس منشی کی قیادت میں انہوں نے گاندھی بھون پہنچ کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ گاندھی بھون پہنچنے سے قبل انھوں نے بی آر ایس سے استعفی دے دیا۔ اندرا کرن ریڈی نے اپنا مکتوب استعفی پارٹی سربراہ چندر شیکھر راؤ کو روانہ کر دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button