تلنگانہ

تلنگانہ، فون پر بات کرتے ہوئے خاتون لفٹ کے گڑھے میں گر پڑی۔ویڈیو دیکھیں

کھمم:ایک خاتون لفٹ میں داخل ہونے کی کوشش میں گرکرزخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔ وائرا منڈل کے گولینا پاڈو سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ خاتون پی پرمیلا ہاسپٹل میں زیرعلاج اپنے بھائی کی عیادت کیلئے آئی ہوئی تھی۔ منگل کی شام خاتون ہاسپٹل کی نچلی عمارت سے اوپری منزل پرجانے کیلئے لفٹ کے پاس پہنچی، خاتون فون پربات کررہی تھی ابھی لفٹ نہیں آئی تھی کہ خاتون نے سمجھا کہ لفٹ آچکی ہے، اس نے لفٹ کا دروازہ کھولا اوراندرقدم رکھتے ہی وہ لفٹ کے گڑھے میں گرپڑی اورشدید زخمی ہوگئی۔ خاتون کو علاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے جہاں وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button