تلنگانہ

ملعون بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا

حیدرآباد: محسن انسانیت حضور اکرم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ راجہ سنگھ کے گستاخانہ ریمارکس کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شہرحیدرآباد میں کمشنر پولیس حیدرآباد کے دفتر کے ساتھ ساتھ شہر کے کئی حصوں میں بڑے پیمانہ پراحتجاج کیا گیا۔اس ویڈیو کے بعد دبیرپورہ پولیس نے زعفرانی جماعت کے رکن اسمبلی کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔اس احتجاج پر پولیس نے کئی مظاہرین کو منگل کو گرفتار کرلیا۔دفتر کمشنر پولیس حیدرآباد، ڈی جی پی دفتر،پراناشہر حیدرآباد میں قدیم کمشنرپولیس دفتر کے ساتھ ساتھ شہر کے کئی اہم مقامات پر پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کردیاگیا کیونکہ کئی مقامات پر راجہ سنگھ کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ اسی اثناء میں شاہ عنایت گنج پولیس نے راجہ سنگھ کو گرفتارکرکے بلارم پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button