ایجوکیشن

باوقار اوزیگین یونیورسٹی میں طلبہ کے لئےعالمی معیار کی تعلیم اور اسکالرشپ کے امکانات

ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر حیدرآبادمیں سیمینار

حیدرآباد۔ 14 اگسٹ(پریس ریلیز)اوزیگین یونیورسٹی ترکی کی ایک ایسی منفرد یونیورسٹی ہے جس میں کاروبار اور اسٹارٹ اپ کلچر ،یہاں رائج تعلیم کا ایک حصہ ہے ۔ Ozyegin University اوزیگین یونیورسٹی میں تعلیم کے تمام فیکلٹیس میں انٹرپرینرشپ کی نہ صرف تربیت دی جاتی ہے بلکہ اس بات کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے کہ یہاں سے فارغ ہوکرنوجوان تجارت وکاروبار کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائیں۔

 

 

ترکی کے دارالخلافہ استنبول میں موجود اوزیگین یونیورسٹی کے بانی حسن اوزیگین ہیں جو ایک باوقار متمول تاجر ہیں۔ اوزیگین یونیورسٹی کو تیسری نسل کی "انٹرپرینیورئل یونیورسٹی” کے طور پر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد نہ صرف پیشہ ور افراد اور محققین بلکہ کامیاب کاروباری افراد بھی پیدا کرنا ہے۔ "انٹرپرینیورئل اینڈ انوویٹیو یونیورسٹی انڈیکس” میں عالمی سطح کی پہلی 10 یونیورسٹیوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔

 

 

حیدرآبادی نوجوانوں کو ترکی اور خاص طور پر اوزیگین یونیورسٹی سے متعارف کرواتے ہوئے انہیں وہاں موجود تعلیمی مواقعوں کے بارے میں واقف کروانے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جو ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں سے واقف کروانے والے ادارے باسفورس کنیکٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پرIIM احمد آباد کے تعلیم یافتہ اور اوزیگین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابرار علی سید، کے علاوہ اوزیگین یونیورسٹی میں بین الاقوامی داخلہ ٹیم کے لیڈر سرتاج اساروگلو نے طلبہ و نوجوانوں سےخطاب کیا۔

 

 

دونوں ماہرین نے بتایا کہ اوزیگین یونیورسٹی میں زیادہ تر اساتذہ کا تعلق دنیا کی سب سے اعلیٰ ترین یونیورسٹیز جیسے ایم ائی ٹی ، اسٹان فورڈ اور ہاورڈ سے ہے۔ اوزیگین یونیور سٹی میں انگلش میڈیم تعلیم، اعلیٰ درجہ کی فضیلت، عالمی معیار کی سہولیات، اور اسکالرشپ کے مواقع ہیں۔ یہاں کے تعلیمی پروگرام عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور بین الاقوامی کیریئر کے امکانات اور مواقعوں کو فراہم کرتے ہیں ۔ یہاں تعلیمی صلاحیت جانچنے کے لئے یورپئن کریڈٹ سسٹم رآئج ہے جو پوری دنیا میں قابل قبول ہے ۔

 

 

یہ یونیورسٹی ان طلبہ کے لئے جوانجینئرنگ، آرکیٹیکچر، لاء، مینجمنٹ، سوشل سائنسز، اور اپلائیڈ سائنسز کے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کورسس میں دلچسپی رکھنے والے طلباء اوربین الاقوامی تعلیم کے خواہاں ہیں۔ اس یونیورسٹی میں 73 سے زیادہ ممالک کے طلباء وطالبات کی نمائندگی ہے۔ خواہشمندطلبہ جنوری 2024 میں یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

اوزیگین یونیورسٹی سے متعلق مزید معلومات کے لئے واٹس اپ7416897822/9666661047 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button