تلنگانہ

حیدرآباد میں آدھے گھنٹے تک میٹرو ریل خدمات متاثر، مسافرین کو مشکلات

حیدرآباد: حیدرآباد میں آج آدھے گھنٹے کیلئے میٹرو ریل خدمات متاثررہی۔ میاں پور، ایل بی نگر اورایل بی نگر، میاں پورکے درمیان روٹ پرزائد از آدھے گھنٹے تک میٹرو ریل کی آمدورفت میں خلل پڑا، بعد ازاں ٹرین سرویس بحال ہوئی۔ اس روٹ پرمیٹرو ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل اندازی کی وجہہ سے دوسری روٹس پرچلنے والی بعض ٹرینوں کو بھی مختلف اسٹیشنوں پرروک دیا گیا تھا۔ خیریت آباد، لکڑی کا پل، امیرپیٹ کے علاوہ دوسرے اسٹیشنوں میں میٹرریلوں کو روک دیا گیا تھا۔ تکنیکی خرابی کی وجہہ سے میٹرو خدمات میں خلل پڑا جس کی وجہہ سے مسافرین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button