جرائم و حادثات

حیدرآباد میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کو آر ٹی سی بس نے روند دیا

حیدرآباد۔ 14۔ جون (سرفراز نیوز ایجنسی) حیدرآباد کے علاقے یوسف گوڑہ میں آر ٹی سی بس نے اہک کمسن لڑکی کو روند دیا جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکی مسیرا مہوین  جاں بحق ہو گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق  محمد سلیم الدین  ساکن صفدر جنگ اللہ پور حیدرآباد کی دختر میسرا مہوین جمعہ کی دوپہر یوسف گوڑہ روڈ پرآر ٹی سی بس سے اترتے ہوئے توازن کھو بیٹھی جس کے نتیجے میں لڑکی بس کے ٹائرس کی نیچے آ کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور موقع پر انتقال ہوگیا ۔ متوفی خانگی جونئر کالج یوسف گوڑہ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی اور مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

 

۔ 14 جون کو نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عمر (بڑی مسجد) شری رام نگر یوسف گوڑہ حیدرآبادمیں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حبیب فاطمہ نگر بورا بنڈہ میں عمل میں آئی اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مرحومہ ، جناب محمد معین‘ ملازم‘ تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی حقیقی بھتیجی  تھی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9966285764پر ربطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button