تلنگانہ

کویتا سے ای ڈی کے دفتر میں تارک راماراو اور ہریش راو کی ملاقات

حیدرآباد۔17 مارچ ( اردولیکس) دہلی شراب کیس میں گرفتار ہونے والی بی آر ایس کی رکن کونسل کویتا سے آج دہلی میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں بی آر ایس پارٹی کے قائدین تارک راماراو اور ہریش راؤ نے ملاقات کی۔اس ملاقات کے موقع پر کویتا کے شوہر انیل بھی موجود تھے ایسے ڈی کے عہدیداروں نے آج دن بھر کویتا سے پوچھ تاچھ کی بتایا جاتا ہے کہ انیل پیر کو کویتا کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے والے ہیں

واضح رہے کہ دہلی کی راوز ایوینوعدالت نے بی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں دینے کی ہفتہ کو اجازت  دی تھی ۔ کویتا کو دہلی شراب اسکام معاملہ میں جمعہ کو حیدرآباد سے گرفتارکرکے دہلی منتقل کیا گیا تھا۔ عدالت نے اس ماہ کی 23 تاریخ تک کویتا کو ای ڈی کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عدالت نے کویتا کو گھر سے کھانا منگوانے کی بھی اجازت دی ہے۔ ای ڈی نے اس مہینے کی 23 تاریخ کو دوپہر کو کویتا کو عدالت میں حاضر کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button