تلنگانہ

حیدرآباد کے میرچوک میں مکان کی خریری کے مسئلہ پر دونوں فریقین میں تصادم _ ہوائی فائرنگ کا واقعہ

حیدرآباد _ 18 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر کے میر چوک میں ہفتہ کی آدھی رات ہوائی فائرنگ سے سنسنی پیدا ہو گئی۔ مکان خریدنے کے معاملے پر دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا تو اس سوران ایک ایڈووکیٹ  نے ہوائی فائرنگ کی۔

 

اے سی پی میرچوک کے مطابق میر چوک علاقے میں چند روز قبل عرفات نامی شخص نے مکان خریدا تھا اس مسئلے پر کچھ دنوں سے  دونوں فریقین کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ خریدے گئے  مکان کا تنازعہ عدالت میں زیردوراں ہے جس پر اس مکان کے دیگر حصہ داروں نے اعتراض کیا کہ متنازعہ  مکان کیسے خریدا گیا ۔ اسی معاملے میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ وہ عدالت بھی گئے۔ لیکن مکان خریدنے والے شخص نے گزشتہ روز  ایک بار پھر میرچوک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔

 

جس کے نتیجے میں ہفتے کی آدھی رات کو ایک مسعود علی نامی وکیل کی مالک مکان عرفات  سے لڑائی ہو گئی۔ اس نے انہیں ڈرانے کے لیے اپنی ریوالور سے مبینہ طور پر ہوا میں فائر کیا۔ اس واقعہ میں دونوں طرف کے لوگوں نے پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ اس واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریقین کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button